حکومت نے عوام پر بجلی بم گرانے کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری مالی سال 2021 -22 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی، فیصلے سے صارفین پر 14 ارب 33 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
نیپرا نے حتمی نوٹیفکیشن کے لیے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین کو تین ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرناہوں گی، بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں یکم جون سے شروع کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ اضافے کا اطلاق کے الیکڑک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔