ٹکٹوں کی تقسیم میں غلطی سے بچنے کیلئے پی ٹی آئی نے نیا سسٹم متعارف کرا دیا

10  مئی‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف نے  عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے ایپلی کیشن متعارف کرا دی ہے۔

تفصیلات  کے مطابق ایپلی کیشن سے پارٹی رکنیت اور ٹکٹوں کی تقسیم  کے علاوہ دیگر مقاصد کیلئے استعمال کی جائے گی۔ ابتدائی طور پر اس ایپلی کیشن کا  بیٹاورژن ٹیسٹ کیلئے مخصوص لوگوں کو دیا گیا تھا، جس کی کامیابی کے بعد اب ایپلی کیشن عام شہریوں کیلئے مہیا کر دی گئی ہے۔

اس ایپلی کیشن کا نام پی ٹی آئی رابط (PTI Raabta)رکھا گیا ہے جو گوگل پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے نہ صرف شہری تحریک انصاف کی رکنیت حاصل کر سکتے ہیں بلکہ آئندہ انتخابات کیلئے تحریک انصاف کے ٹکٹ کیلئے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی قیادت کا کہنا ہے کہ  کہ اس ایپلی کیشن کا مقصد ماضی میں انتخابی ٹکٹس کے حوالے سے ہونے والی غلطیوں سے بچنا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved