بھارتی فوج کے سابق میجر گورو آریا نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ایک ہزار رافیل طیاروں کے برابر قرار دے دیا۔
اپنے بیان میں میجر گورو آریا نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ایبٹ آباد جلسے میں دھواں دار تقریر کی تعریف کی، جس میں عمران خان بتا رہے کہ کہ کس طرح امریکہ نے سازش کر کے اور ملکی غداروں کو ساتھ ملا کر ان کی منتخب حکومت کو گرایا۔
میجر گورو آریا نے عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں ایک ہزار رافیل طیاروں کی طاقت کے برابر قرار دے دیا۔
یاد رہے کہ ایبٹ آباد جلسے میں سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا تین غداروں نے امریکہ کے ساتھ مل کر ایک سازش کے تحت ہماری منتخب حکومت کو گرایا، ہم چاہتے ہیں کہ جلد الیکشن کرائے جائیں تاکہ عوام کو اپنے فیصلے کرنا کا موقع مل سکے۔