پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کردی۔
آج قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے نور عالم خان کا کہنا تھاکہ ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے بل کی حمایت نہیں کریں گے۔
نور عالم خان کا مزید کہنا تھاکہ ہم دوہری شہریت کے حامل شہریوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کی بھی حمایت نہیں کریں گے۔
انہوں نے اپنے موقف کی توجیح پیش کرتے ہوئے کہا کہ دوہری شہریت والوں کو ووٹ کا حق دینے کے حامی وہ ہیں جو لیڈروں کو چندہ دیتے ہیں۔
بعد ازاں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل انتخابی اصلاحات کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے، انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال اور آئی ووٹنگ کے متعلق قانون سازی کی تھی۔