بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرن جیت سنگھ چنی نے کابینہ ارکان کے ہمراہ جمعرات کے روز بذریعہ کرتاپور راہداری گردوارہ دربار صاحب کرتار پور کا دورہ کیا ہے۔
لاہور – (اے پی پی):بھارتی وزیر اعلیٰ اپنے 30 رکنی وفد کے ہمراہ راہداری کھلنے کے دوسرے روز گردوارہ دربارصاحب کرتار پور پہنچے، جہاں انہوں نے بابا گرونانک کی سمادھی پر جاکر مذہبی رسومات ادا کیں،متروکہ وقف املاک بورڈ کے ترجمان عامر ہاشمی نے بتایا کہ یہ روٹ کویڈ 19کی وجہ سے گزشتہ 20ماہ سے معطل تھا جس کے کھلنے کے بعد بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرن جیت سنگھ چنی سمیت بھارتی سکھوں کے خواتین سمیت28رکنی وفد پر مشتمل پہلے بیج نے گردوارہ دربار صاحب کا دورہ کیا اور مذہبی رسومات ادا کیں ۔
اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر کرتار پور کوریڈور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ محمد لطیف پاکستان سکھ گروارہ پربندھک کمیٹی کے عہد یداران اور کمشنر گوجرانوالہ ذولفقار گھمن،ڈپٹی کمشنر نارووال نبیلہ عرفان نے گردوارہ دربار صاحب کررتارپو ر پہنچے پر سکھ یاتریوں کا استقبال کیا۔