پی ٹی آئی کے استعفوں پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا بڑا اقدام

10  مئی‬‮  2022

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف  کے اراکین اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کیلئے خطوط بھیج دئیے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے پیش نہ ہونے پر ان کے استعفوں سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ارکان نے استعفے دئیے ہیں یا نہیں، انہیں  پیش ہو کر بتانا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ  استعفوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے، استعفیٰ ہر رکن کے ہاتھ کا لکھا ہونا چاہیے۔

راجہ پرویز اشرف نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سمیت پارٹی کے دیگر اراکین اسمبلی کو خطوط لکھ دئیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان آج بھی رکن قومی اسمبلی ہیں، انہیں بھی اپنے استعفے کی تصدیق کرنا ہوگی۔

ساتھ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ارکان استعفوں کی تصدیق نہیں کرواتے تو اپنا فیصلہ کروں گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا  کہ جس کے ساتھ اپوزیشن کے زیادہ اراکین ہوں گے اسی کو اپوزیشن لیڈر بنایا جائے گا، انتخابی اصلاحات کیلئے 30 رکنی پارلیمانی کمیٹی بنے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی کے لیے عمران خان سمیت تمام پارلیمانی لیڈرز کو خط لکھ دئیے ہیں، انتخابی اصلاحات کے بعد الیکشن سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved