وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم منصفانہ نہیں ہے، وزیراعظم کو خط لکھیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر نے کہا کہ ارسا کے مسائل شروع سے رہے ہیں اور اب بھی ہیں ،سندھ کے ساتھ باقی صوبوں کا پانی بھی کم کیا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھا جائے گا کہ وہ اس معاہدے کو فالو کریں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ اجلاس میں پانی کی قلت پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے، پانی کی کمی سے سندھ کا کسان پریشان ہے، گلیشئرز پگھل رہے ہیں امید ہے صورتحال بہتر ہوگی۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ کے دیہی علاقوں میں پانی کی صورتحال خراب ہے، وفاقی حکومت کو 1991ء کے آبی معاہدے پر عملدرآمد کیلئے خط لکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دریا کے کناروں پر محکمہ زراعت کی اراضی سے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا، پیپلز پارٹی کی پالیسی ہے کہ کسی کو بے گھر نہ کیا جائے۔