کابینہ نواز شریف سےملنے کیوں جا رہی ہے ؟ عمران خان نے بتا دیا

10  مئی‬‮  2022

عمران خان نے بتا دیا کابینہ سزا یافتہ ملزم سے ملنے کیوں جارہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ کابینہ کے لوگ عوام کے پیسوں پر لندن جاکر وہاں بیٹھے سزایافتہ شخص اور مجرم سے ہدایت لیں گے، یہ پاکستان کی توہین ہے اور اب غیور قوم اس کے خلاف کھڑی ہوگئی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ  شہبازشریف شرم کرو، شریف کرپٹ خاندان کو مشرف نے باہر بھیجا تو معاہدہ کرکے بھیجا، شریف خاندان جھوٹ بولتا رہا کہ معاہدہ کرکےنہیں گئے،نواز شریف کے بچے، جائیداد اور کاروبار سب باہر ہے، شہبازشریف نے آتے ساتھ ہی کہا بھارت سے دوستی کرنا چاہتے ہیں، شہباز شریف جو تمھیں لے کر آیا اس نے حکم دیا ہے کہ بھارت سے دوستی کرو،  وعدہ ہے سندھ کو میں نے آصف زرداری سے آزاد کرانا ہے، آصف زرداری تم اور تمہارا بیٹا تیار ہوجاؤ میں سندھ آرہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقتدار میں آگئے اور اب عہدوں کی بندربانٹ ہورہی ہے ، میں سمجھتا تھا کہ ‘فضل الرحمان، تعلیم کی وزارت سنبھالےگا لیکن اس نے تو  وزارت مواصلات سنبھال لی جس میں پیسا ہے ، ایان علی کو بھی اسی اکاؤنٹ سے پیسے جارہے تھے جس سے بلاول کو ، جو کیسز میں مفرور ہے اس نے تمام کابینہ کو لندن بلا لیا ہے، یہ لندن آپ کے  پیسے پر جارہے ہیں یہ اپنے پیسے خرچ نہیں کر رہے،شہبازشریف جو میں میر جعفر کہتا ہوں وہ تم ہو۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved