مسلم لیگ (ن) کے قائد اور نوازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان سے آئندہ الیکشن میں مکمل جان چھوٹ جائے گی۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمارا قومی کلچر ہی بگاڑ دیا ہے، پاکستان میں 70 سال میں پہلی بار ایسا کلچر دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں وہ تباہی مچائی ہے، جس کی مثال نہیں ملتی، شکر ادا کرو کہ اس سے جان چھوٹی ہے، آئندہ الیکشن میں مکمل جان چھوٹ جائے گی۔
نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے سیاسی، معاشی، اقتصادی، آئینی اور معاشرتی بحران پیدا کردیا ہے۔ سابقہ حکومت سر سے پاؤں تک بحران پیدا کر کے گئی ، وزیراعظم شہباز شریف کل لندن پہنچیں گے، ان سے کل اہم امور پر بات چیت ہوگی۔