عمران خان نے بتا دیا کہ مریم نواز اور شہباز شریف کی پالیسی میں کیا فرق ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مریم نواز اور بڑا بھائی فوج کے خلاف بیان دیتا ہے اور چھوٹا بھائی بوٹ پالش کرتا ہے، شہباز شریف شرم کرو، میں نے جس میر جعفر کا ذکر کیا وہ تم ہو کیونکہ جیسے انگریزوں نے میر جعفر کو اقتدار پہ بٹھایا ویسے ہی امریکا نے تمھیں اقتدار پر بٹھایا۔
جہلم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ کابینہ کے لوگ عوام کے پیسوں پر لندن جاکر وہاں بیٹھے سزایافتہ شخص اور مجرم سے ہدایت لیں گے، یہ پاکستان کی توہین ہے اور اب غیور قوم اس کے خلاف کھڑی ہوگئی ہے۔