وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے چینی ناظم الامور کی ملاقات

10  مئی‬‮  2022

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے چین کی ناظم الامور پانگ چن شوئے نے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق چینی ناظم الامور نے وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر بلاول بھٹو زرداری کو مبارک باد دی۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چین کی ناظم الامور پانگ چن شوئےکے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک چین دوستی دنیا میں پائیدار اور مسلسل تعلقات کی ایک لازوال مثال ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ خطے میں تجارتی عمل کو فروغ دے گا، پاکستان دنیا کے تمام ممالک سے تجارتی تعلقات میں اضافے کا خواہاں ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved