عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں جاری ڈاکو راج کو جلد ختم کر کے رہیں گے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ سیاسی شخصیات اور آئینی ماہرین سے مشاورت کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والے چاہتے ہیں کہ ان کا بچہ غیر قانونی طریقے سے وزیرِاعلیٰ کےعہدےپربیٹھ جائے۔ان کا کہنا تھا کہ جن کی ذہنیت ، خصلت اور قابلیت میں سپریم کورٹ پر حملہ، میموگیٹ، ڈان لیکس جیسی قومی اداروں کے خلاف سازشیں ہوں ۔
آج سارا دن مختلف سیاسی شخصیات اور آئینی ماہرین سے مشاورت کی ہے
انشاءاللہ حسب وعدہ Sicilian Mafia کا آخری دم تک مقابلہ کرونگا
پنجاب میں جاری ڈاکو راج کو جلد ختم کر کے رہیں گے انشاءاللہ #پنجاب_پر_ڈاکو_راج_نامنظور pic.twitter.com/VcC2u5Y27l
— Omar Sarfraz Cheema (@OmarCheemaPTI) May 10, 2022
ایسے عناصر کا بیرونی سازشوں میں کلیدی کردار ہوتا ہے کیونکہ لوٹ مار کا سارا مال ان کے بیرونی آقاؤں کی حفاظت میں رہتاہے ۔قومی اداروں کی بدنامی ان کا پہلا ہدف ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس بار ان کا واسطہ ایسےگورنر سے پڑا ہے جو آئین سے باخبر ہے اور اسی کےمطابق ہرکام کرتا ہے، سسیلین مافیا کا آخری دم تک مقابلہ کریں گے۔
جن کی ذہنیت ، خصلت اور قابلیت میں سپریم کورٹ پر حملہ، میموگیٹ، ڈان لیکس جیسی قومی اداروں کے خلاف سازشیں ہوں
ایسے عناصر کا بیرونی سازشوں میں کلیدی کردار ہوتا ہے کیونکہ لوٹ مار کا سارا مال ان کے بیرونی آقاؤں کی حفاظت میں رہتاہے
قومی اداروں کی بدنامی ان کا پہلا ہدف ہوتا ہے pic.twitter.com/vUq0a769LQ
— Omar Sarfraz Cheema (@OmarCheemaPTI) May 9, 2022