امدادی ٹرکوں سے پاکستانی پرچم اتارنے کا واقعہ افسوسناک، 4 ملزمان گرفتار کر لئے، طالبان

22  ستمبر‬‮  2021

اپنے بیان میں ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے لیکن اس سے بھی زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ ان ٹرکوں میں افغانستان کی عوام کیلئے امدادی سامان پہنچایا جا رہا تھا۔ کسی کے جھنڈے کی توہین کرنا اس قوم کی توہین کرنے کے مترادف ہے جس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ حکومت نے ملزمان کو گرفتار کر کے انہیں غیر مسلح کر دیا ہے۔ افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کے تمام رہنماؤں نے اس پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جائےگا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز طورخم بارڈر سے  امدادی سامان افغانستان لے کرجانے والے  ٹرکوں سےافغانستان داخلے کے بعد پاکستانی  پرچم اتارلیا تھا، جس پر طالبان حکومت نے سخت غصے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved