پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو عمران خان کے دیئے گئے ووٹ کے حق سے محروم کرنے کا بل اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں، ایک ماہ اوورسیز پاکستانی ڈالر نہ بھیجیں تو اندازہ ہے کیا حالات ہونگے؟
اوورسیز پاکستانیوں کو عمران خان کے دیئے گئے ووٹ کے حق سے محروم کرنے کا بل اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے
امپورٹڈ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں
ایک ماہ اوورسیز پاکستانی ڈالر نہ بھیجیں تو اندازہ ہے کیا حالات ہو نگے؟
کیا وہ پاکستانی نہیں؟
کیا وہ محب وطن نہیں؟
انہیں پاکستان کے معاملات— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 11, 2022
شہباز گل نے کہا کہ کیا وہ پاکستانی نہیں؟ کیا وہ محب وطن نہیں؟ انہیں پاکستان کے معاملات سے دور رکھنے کا کیا مقصد؟ کیا روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے بھیجے گئے ڈالر قبول ووٹ کا حق قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسا سلوک تو کوئی ریاست تیسرے درجے کے شہریوں کے ساتھ نہیں کرتی جو امپورٹڈ حکومت ہماری لائف لائن اور ہمارے (وی وی آئی پیز) کے ساتھ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ ڈریں اس وقت سے کہ اس سلوک کے نتیجے میں وہ بھی لاتعلق ہو جائیں۔