اسحاق ڈار کے گھر ہجویری ہاؤس سے پناہ گاہ ختم کر دی گئی

11  مئی‬‮  2022

پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اسحاق ڈار کی رہائشگاہ ہجویری ہاؤس میں قائم پناہ گاہ ختم کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ہجویری  ہاؤس کے باہر پناہ گاہ کا بورڈ ہٹا دیا ہے جبکہ اسحاق ڈار کے گھر کی صفائیاں بھی کرائی جاچکی ہیں۔خیال رہے کہ سال 2020 میں اسحاق ڈار کے 12کمروں کے گھر کو پنا گاہ بنا دیا گیا تھا جو کہ 4کنال 17 مرلے پر محیط ہے۔

یاد رہے کہ اسحاق ڈارکےگلبرگ میں واقع ہجویری ہاؤس کو نیلام کرنےکے لیے ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا گیا تھا۔ضلعی انتظامیہ نے 2020 میں ہجویری ہاؤس کو نیلام کرنے کی کوشش کی تھی لیکن کسی خریدار  نےنیلامی میں حصہ نہیں لیا تھا۔نیلامی نہ ہونے   پر ہجویری ہاؤس کوپناہ گاہ بنادیاگیا تھا تاہم اب ضلعی انتظامیہ نے پناہ  گاہ ختم کرکے اس کی صفائی ستھرائی کروادی ہے ۔واضح رہے کہ لاہور کی احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو کرپشن ریفرنس میں عدم پیروی پر دسمبر 2017 میں مفرور ملزم قرار دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved