احسن اقبال نے آئندہ بجٹ کی تفصیلات بتا دیں

11  مئی‬‮  2022

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی جانب سے آئندہ بجٹ کے لئے اہم اعلان کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ نوجوانوں کا بجٹ ہوگا۔احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں نوجوانوں کی تربیت کے منصوبے لائیں گے، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیل اور تفریح کے مواقع فراہم کریں گے اور آنے والے بجٹ میں نوجوانوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائیگی جبکہ ہائر ایجوکیشن کے لیے فنڈز بھی بڑھائیں جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ آنے والے بجٹ بلوچستان میں ترقی کی رفتار تیز کرے گا اور بلوچستان میں ترقی امن کی کوششوں کو کامیاب کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ تکمیل کے قریب منصوبے مکمل کرنا بھی ترجیح ہے جس سے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔

احسن اقبال نے بتایا کہ سابقہ حکومت نے سی پیک نظر انداز کیا اور ستمبر  2021 سے سی پیک کی جے سی سی میٹنگ نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب سی پیک کا ہر پندرہ روز  میں جائزہ اجلاس ہوگا ، چینی کمنپیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے اور سی پیک کے منصوبوں میں سیکوریٹی مزید بہتر بنائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved