چیف الیکشن کمشنر کے خلاف کاروائی کیلئے پی ٹی آئی نے بڑا فیصلہ کر لیا

11  مئی‬‮  2022

سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نے کہا ہے کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے رکن الیکشن کمیشن نثار درانی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کررہے ہیں، چیف الیکشن کمیشنر کے خلاف بھی ریفرنس لانے کا فیصلہ کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے خلاف ایک قانونی جدوجہد کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کا الیکشن کمیشن پر اعتماد صفر ہوچکا ہے، سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر مسلم لیگ (ن) میں کوئی عہدہ لے لیں، عزت دار طریقہ یہی تھا کہ الیکشن کمیشنر خود استعفیٰ دے دیتے لیکن بدقسمتی سے اس کے برعکس ہوا۔

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے ممبر الیکشن کمیشن  سندھ نثار درانی کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved