الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان قومی اسمبلی سے متعلق ریفرنس مسترد کر دیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان کی قومی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے ریفرنسز کا محفوظ فیصلہ سنادیا جس میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس مسترد کردیا۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے 20 منحرف ارکان قومی اسمبلی کے خلاف نااہلی ریفرنسز کے کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
اس سے قبل پی ٹی آئی کی جانب سے مزید ریکارڈ دینے کی درخواست کی گئی تھی تاہم منحرف اراکین نے پی ٹی آئی کے مزید ریکارڈ دینے کی مخالفت کی جس پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی مزید ریکارڈ دینے کی درخواست مسترد کردی۔