بلوچستان ہائیکورٹ نے حکومت کو اساتذہ کی آسامیوں پر بھرتی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے 350 سے زائد تعطل کا شکار اساتذہ کی بھرتی کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ نے یہ منظوری بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پر محکمہ تعلیم کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر دی۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق بلوچستان میں 350 سے زائد اساتذہ کی بھرتیوں کی سفارش ضلعی سطح پر قائم کی گئی کمیٹیوں نے کی تھی لیکن بعض تکنیکی بنیاد پر ان بھرتیوں کو روکا گیا تھا۔
بلوچستان ہائیکورٹ نے متاثرہ اساتذہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ دیتے ہو ئے حکومت کو ان آسامیوں پر بھرتی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔