وزیراعظم عمران خان کی سکھوں کو باباگرونانک کے جنم دن پر مبارکباد

19  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان نے سکھ برادری کو بابا گورونانک  کے جنم دن پر مبارکباد دی ہے اور کہا سکھ برادری کو مذہبی رسومات کے لیے سہولیات فراہم کرتے رہیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے سکھ برادری کوبابا گورونانک کے552ویں جنم دن کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس مبارک موقع پردنیا بھرسے اپنے مقدس مقامات کی زیارت کے لئےپاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کوخوش آمدید کہتے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سکھ برادری کوباباگرونانک کے552ویں جنم دن پرمبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ باباگورونانک کاجنم دن سکھ برادری کےلئےخوشیوں بھرا تہوار ہے، سکھ برادری کو پنجاب آمدپر”جی آیاں نوں“کہتے ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہرسال سکھ برادری کی مہمان نوازی کرکےدلی خوشی ہوتی ہے، سکھ برادری کوتقریبات میں شرکت کی ادائیگی کیلئےسہولیات فراہم کی ہیں، ایک دوسرےکی خوشیوں میں شریک ہونےسےبھائی چارےکوفروغ ملتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب سمیت پاکستان میں سکھ برادری کے مقدس مقامات موجود ہیں، سکھ برادری کواپنےعقائدکےمطابق زندگی بسرکرنےکی مکمل آزادی ہے، سکھ برادری سمیت اقلیتوں کی فلاح وبہبودحکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، تحریک انصاف کی حکومت نےاقلیتوں کے حقوق کےتحفظ کو یقینی بنایا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved