فیض حمید تو بیچارہ کھڈے لائن ہے ، آصف زرداری کے متنازعہ بیان پر طوفان بر پا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی پریس کانفرنس میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے بارے میں کہی گئی بات کو بے دھیانی کا نتیجہ قرار دے دیا۔
پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے کور کمانڈر پشاور کے حوالے سے سوال کیا جس پر سابق صدر نے کہا ” فیض حمید تو بیچارہ کھڈے لائن ہے۔”
آصف زرداری صاحب ایک سوال کے جواب میں کہتے ہیں کہ جنرل فیض حمید تو بیچارہ کھڈے لائن ہے۔ میرے خیال میں افواج پاکستان میں کور کمانڈ کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔
— Khawar Ghumman (@Ghummans) May 11, 2022
صحافی خاور گھمن کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے اس بیان کی وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے دھیانی میں منہ سے یہ فقرہ نکل گیا تھا۔