خواجہ آصف نے نومبر سے قبل انتخابات اور آرمی چیف کی تعیناتی کے بیان کی وضاحت کر دی

11  مئی‬‮  2022

وزیر دفاع خواجہ آصف نے نومبر میں عام انتخابات ہونے کے بیان کی وضاحت کردی۔

نجی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئےخواجہ آصف نے کہا کہ ان کا بیان سیاق و سباق سے پیش کیا  گیا،  عام انتخابات کے متعلق ان کی اور آصف زرداری کی رائے میں کوئی فرق نہیں، کہ نیب اور انتخابی اصلاحات سے پہلے انتخابات نہیں ہونے چاہئیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ انٹرویو میں ان سے نومبر میں آرمی چیف کی تعیناتی کا سوال پوچھا گیا تھا،  جس کا انہوں نے جواب دیا کہ اس وقت جو حکومت ہوگی وہی یہ تعیناتی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ معاشی صورتحال پر آئندہ 24 گھنٹوں میں اہم فیصلے کریں گے، ن لیگ میں الیکشن کے متعلق بحث جاری ہے، الیکشن کے متعلق اتحادیوں سے مشورہ کرکے فیصلہ کریں گے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران حکومت نے جو تباہی مچائی اس کی ذمہ داری ہمارے اوپر کیوں آئے؟ہم چاہتے ہیں کہ انتخابات میں قانون سازی کے بعد جائیں، اس سلسلے میں  آصف زرداری کی آج کی باتوں سے اتفاق کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس  سیاسی فیصلوں کیلئے وقت ہے، معاشی فیصلوں کیلئے بالکل وقت نہیں،معاشی محاذ پر اس وقت ہنگامی صورتحال ہے، میں اتفاق کرتا ہوں کہ تاخیر ہمیں نقصان پہنچارہی ہے،حکومت مشکل فیصلے کرنے کیلئے تیارہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عوام کو  بتائیں گے کہ ان مشکل فیصلوں کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی سابق حکومت ہے، الیکشن کا فیصلہ معیشت سے متعلق ہمارےفیصلے پرمبنی ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved