نائن زیرو پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا کیس، عامر خان سمیت تین ملزمان بری

11  مئی‬‮  2022

نائن زیرو پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے عامر خان سمیت تین ملزموں کو بری کر دیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان کو بڑا ریلیف مل گیا۔ نائن زیرو پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کے کیس میں بری کر دیا گیا۔ دو مزید ملزمان منہاج قاضی اور رئیس مما کو بھی کیس میں کلین چٹ دیدی گئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں کیس کے سماعت کے دوران ملزمان کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے۔

کیس میں دوملزمان عمران اعجاز نیازی اور نعیم کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان پر نائن زیرو پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام تھا۔ ملزمان کے خلاف عزیز آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved