بھارت میں پولیس انٹیلی جنس یونٹ ہیڈ کوارٹر پر راکٹ حملہ، الزام پھر پاکستان پر

11  مئی‬‮  2022

بھارتی انٹیلی جنس  ایجنسیوں نے گزشتہ روز موہالی میں پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس یونٹ ہیڈکوارٹرز پر ہونے والے حملے میں بھی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کا ہاتھ ڈھونڈ لیا ہے۔

 انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بھارتی پنجاب پولیس کے اس دفتر پر راکٹ سے داغے جانے والے گرنیڈ یا آر پی جی سے حملہ کیا گیا اور پولیس کے مطابق یہ ہتھیار پاکستان میں بنا تھا۔

بھارتی پولیس کے مطابق اس حملے کا ماسٹرمائیڈ مبینہ طور پر خالصتان تحریک کا کارکن ہریندر سنگھ رنڈا ہے،  جو اس وقت بھارتی سکیورٹی ایجنسیوں کے مطابق پاکستان میں مقیم ہے۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں بتایا ہے کہ ہریندرسنگھ کے دو سپاہی موہالی میں اس پولیس آفس کے باہر گاڑی میں آئے اور مذکورہ ہتھیار داغ کر فرار ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق موہالی پولیس نے اس حملے کے شبے میں متعدد لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جس لانچر کے ذریعے اس ہتھیار کو داغا گیا، وہ بھی پولیس نے برآمد کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ پولیس دفتر پر اس حملے میں معمولی دھماکہ ہوا جس سے عمارت کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم اس میں کوئی شخص زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved