حکومت نے قومی اسمبلی کے بعد ایوان بالا یعنی سینیٹ سے صحافیوں کے تحفظ اور قومی احتساب (ترمیمی) آرڈیننس منظور کروا لیےاور اپوزیشن کا شور شرابہ
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری کی جانب سے صحافیوں کے تحفظ کا بل سینیٹ میں پیش کیا گیا، جبکہ نیب ترمیمی آرڈیننس وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے سینیٹ میں پیش کیا۔
دوسری جانب اپوزیشن نے بلز کو ضمنی ایجنڈے کے طور پر پیش کیے جانے پر احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ بل کو بحث کے لیے قائمہ کمیٹی کو بھجوایا جائے۔تاہم چیئرمین سینیٹ نے دونوں بلز پر ووٹنگ کرائی جس میں دلاور خان گروپ نے حکومت کو ووٹ دیا، جس کے نتیجے میں دونوں بلز ایوان سے منظور ہوگئے۔
بل کی منظوری پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ صحافیوں اور میڈیا اراکین کے تحفظ کا جامع قانون فراہم کرنے کے 2 سال کی جدو جہد کے بعد بالآخر یہ بل پارلیمنٹ سے منظور ہوگیا جس کا مسودہ صحافتی تنظیموں کی مشاورت سے تیار کیا گیا تھا۔حکومتی بل منظور ہونے پر اپوزیشن اراکین نے چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کے سامنے پہنچ کر ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کرپھینک دیں جب کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوان بالا کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔
I want to thank all the journalists and media professionals for their valuable inputs and support and the bill reflects these inputs. The bill was drafted with consensus.
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) November 19, 2021
خیال رہے کہ مذکورہ بالا دونوں بلز 8 نومبر کو قومی اسمبلی سے منظور ہوئے تھے، تاہم حکومت نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے ان کی منظوری مؤخر کردی تھی۔