چین سے اورنج لائن بی آر ٹی منصوبے (عبد الستار ایدھی لائن) کیلئے 49 بسوں کی پہلی کھیپ کراچی بندر گاہ پہنچ گئی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پہلے مرحلے میں اورنج لائن منصوبے کی تمام 20 بسیں اور سندھ پیپلز انٹرا بس پروجیکٹ کی 49 بسیں کراچی بندرگاہ پہنچ گئیں ہیں جو کل تک جہاز سے بندرگاہ پر منتقل ہو جائیں گی۔
Congratulations Karachi. Complete fleet of Orange Line BRT ( Abdul Sattar Edhi Line ) and 49 busses ( first phase ) for Intra district people’s Bus service reached karachi port. Remaining buses are on way which will reach in different phases within one month.
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) May 11, 2022
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ باقی بسیں ایک ماہ کے دوران مرحلہ وار کراچی پہنچ جائیں گی، جن کی آمد میں ایک ماہ کا دورانیہ لگ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شرجیل میمن نے سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو اورنج لائن آپریشنل کرنے کے لئے ایک ماہ کا وقت دیا تھا۔