ایمانوئل میکرون نے دوسری مدت کیلئے فرانس کے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

11  مئی‬‮  2022

ایمانوئل میکرون نے دوسری مدت کےلئےفرانس کے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

پیرس کےصدارتی محل میں ہونےوالی تقریب حلف برداری میں سابق صدور،وزرائے اعظم، وزراءاور مختلف شعبوں سےتعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

اپنی مختصر تقریر میں نومنتخب صدر نے کہا کہ دنیا اور فرانس کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئےنئے طریقہ کار کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ ایمانوئل میکرون نے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 58.5 ووٹوں کی اکثریت کے ساتھ دائیں بازو کی سیاست دان مارین لی پین کو شکست دی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved