نواز شریف کی زیر صدارت لندن میں اجلاس، عمران خان کے متعلق بڑا فیصلہ

11  مئی‬‮  2022

لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے متعلق بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، ایاز صادق، رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب اور احسن اقبال سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی معیشت کو سنبھالنے کیلئے اہم  فیصلوں میں تمام  اتحادی جماعتوں کواعتماد میں لینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں نوازشریف نےعوام پرکم سےکم بوجھ ڈالنےکی حکمت عملی بنانےکی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سابق وزیراعظم عمران خان، پی ٹی آئی کے سابق وزراء اور اراکین اسمبلی کی کرپشن ثبوت کے ساتھ سامنے لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  نوازشریف کی زیر صدارت پارٹی قیادت کے مشاورتی اجلاس کی آج  پہلی نشست ہوئی، حتمی فیصلوں کیلئے کل پھر اجلاس ہوگا، کل کے اجلاس میں ملک اور عوام کو بحران سے نکالنے کیلئے حکمت عملی کی منظوری دی جائے گی، ملک کو  معاشی، آئینی بحرانوں سے نکالنے کیلئے کل حتمی فیصلوں کا اعلان ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved