ملک میں دو وزیر اعظم، دو وزیر خزانہ اور زرداری جوبائیڈن کا یار نکلا، شیخ رشید

12  مئی‬‮  2022

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک میں دو وزیر اعظم، دو وزیر خزانہ اور زرداری جوبائیڈن کا یار نکلا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا ڈالر 200 روپے ہوسکتا ہے، جس سے ملک ڈیفالٹ کرسکتا ہے۔ ں شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں دو وزیر اعظم (نواز شریف اور شہباز شریف) ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ دو وزیر خزانہ (مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار) ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2 وزیر پیٹرولیم (خرم دستگیراور شاہد خاقان عباسی) ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ زرداری نے کہا کہ جوبائیڈن نے فون پر مراسلے کا حال نہیں بتایا۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں لانگ مارچ ہی آخری انتہا ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 190 روپے پر پہنچ گیا تھا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان رہا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved