پاک فوج کا سربراہ ایسے شخص کو ہونا چاہیے جس پرکوئی داغ نہ ہو،مریم نواز

12  مئی‬‮  2022

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاک فوج کا سربراہ ایسے شخص کو ہونا چاہیے جس پرکوئی داغ نہ ہو۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان کے لیے بھی اچھا ہے کہ کوئی اہل اور ایسا شخص جس پر کوئی داغ نہ ہو وہ فوج کا سربراہ بنے تاکہ افواج پاکستان کو لوگ سلیوٹ کریں۔
مریم نواز نے کہا کہ ’نیب کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں، اگر ثبوت ہوتا تو دس مہینے بڑا عرصہ ہوتاہے لیکن کبھی نیب کو کورونا ہوتا ہے تو کبھی وکیل بدلتے ہیں، آج بھی ان کے وکیل نہیں آئے، نیب کے پاس کوئی سراغ نہیں، اگر نیب کے پاس ثبوت نہیں۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا ہے کہ پاک فوج کا سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ اچھی بات ہے، فوج کی سیاست سے دوری کیلئے تمام جماعتوں نے کوششیں کی تھیں، نقل کی عادت والے کو فوج کے آئینی کردارسے تکلیف ہے۔انہوں نے کہا کہ ادارے عمران خان کے ساتھ تھے تو وہ سراج الدولہ تھے، کرسی جانےکے بعد کوئی میرجعفر اورکوئی میرصادق بن گیا، پاک فوج کا سربراہ ایسے شخص کوہونا چاہیے جس پرکوئی داغ نہ ہو۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا ہے کہ عمران خان الٹے بھی لٹک جائیں انکا سیاسی مستقبل ختم ہے، مہنگائی کا سوال کریں توکہتے ہیں ہمارے خلاف سازش ہوئی، بدترین انتقام کے باوجود ن اورش آج بھی ایک ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن اورش آگے بھی ایک ہی رہیں گے، نوازشریف اورشہبازشریف میں ن اورش دونوں ہیں، 4 ہفتے قبل انکے وزراء کہتے تھے دنیا میں مہنگائی ہے پاکستان میں نہیں، آج آپ کواچانک مہنگائی یاد آگئی۔
انہوں نے کہا کہ نیب ثبوت نہ دے تواسے کٹہرے میں کھڑا کریں، نیب تاخیرکررہا ہے، مجھے بطورشہری حقوق دیے جائیں، ثبوت کی بات آئے تونیب پتلی گلی سے بھاگ جاتا ہے، میرے خلاف ثبوت ہیں تومجھے سزا دیں، ٹانگ دیں۔مریم نواز نے کہا ہے کہ عدلیہ نیب کی زیادتی کا نوٹس لے، نیب کے پاس ثبوت ہوتے توججزکے سامنے پیش کردیتے، نیب کوکبھی کورونا ہوجاتا ہے کبھی وکیل تبدیل ہوجاتے ہیں، نیب کیس میں تاخیری حربے استعمال کررہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved