امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان کی امریکی مشیر ڈیرک شولے سے محکمہ خارجہ میں ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں جاری معاملات پر جلد فیصلہ سازی کے لیے اعلیٰ سطح کے روابط پر اتفاق اور تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیاتی تبدیلی، زراعت اور صحت جیسے اہم شعبوں میں روابط میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔
Great meeting Mr Derek Chollet Counselor/ Advisor @StateDept Discussed ways to strengthen 🇵🇰🇺🇸 longstanding relations.
Trade, investment,health, energy,climate highest priority. Will celebrate 7️⃣5️⃣ 🇵🇰🇺🇸anniversary to fortify ties.
Steady trajectory for future. @PakinUSA pic.twitter.com/WPmY2BQkaM— Masood Khan (@Masood__Khan) May 11, 2022
پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات کا مستقبل امید افزا ہے۔ اس موقع پر مختلف شعبوں میں جاری دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا۔
مسعود خان نے امریکی مشیر سے ہونے والی ملاقات کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ملاقات اچھی رہی جبکہ امریکی سفیر نے بھی اپنے اکاؤنٹ سے ملاقات کی تصویر شیئر کی۔