نیب کی وفا داریاں کس کے ساتھ ہیں ؟

12  مئی‬‮  2022

چیر مین نیب بنے بتا دیا کہ نیب کی وفا داریاں کس کے ساتھ ہیں۔

چیئرمین قومی احتساب بیورو نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن کے ساتھ زیادتی ہوئی انہیں حق واپس دلایا جائے اور 100 سوسائٹیز اگر کام کر رہی ہیں تو ان میں سے 86 فیصد فراڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور ریاست میں فرق ہے اور نیب کی تمام وفاداریاں ریاست پاکستان کے لیے ہیں، نیب کا بنیادی مقصد کرپشن کا خاتمہ ہے اور ہمارے ہاتھوں میں کشکول کی بڑی وجہ بھی کرپشن ہے۔

جسٹس ر جاوید اقبال نے کہا کہ ایک صاحب نے کہا یہ ریکوری کدھر چلی گئی اور نیب الماری نہیں جہاں پیسے پڑے ہیں بلکہ 50 ارب سے زیادہ لوگوں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں کی امانتیں ہیں اور ہم اس کے ضامن ہیں جبکہ ہماری ہمیشہ کوشش رہی کہ لوگوں کی عزت نفس کو ٹھیس نہ پہنچے۔ قانون بنانا نیب کا کام نہیں بلکہ نیب واحد ادارہ ہے جس کا مکمل آڈٹ ہو چکا ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ اختیارات کے استعمال میں رب کے سامنے جواب دہ ہیں، نیب نے 4 سال میں ایک ہزار 363 ارب روپے سے زائد کی ریکوری کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved