بلاول بھٹو امریکہ کب جائیں گے، دورے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

12  مئی‬‮  2022

وزیر خارجہ بلاول بھٹو 17 مئی کو امریکہ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بتایا ہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری 17 مئی  کو امریکہ کے اہم دورے پر روانہ ہوں گے، 18  مئی کو سیکریٹری انٹونی بلنکن سے ملاقات کریں گے۔

 دفترخارجہ  کے ترجمان نے کہا کہ وزیرخارجہ کی امریکی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔

عاصم افتخار نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات معمول کے مطابق ہیں، افغان قیادت کے ساتھ مختلف ایشوز پر بات چیت ہوتی رہتی ہے، پاکستان افغانستان پر زور دیتا رہا ہے ان کی سرزمین ہمارے مخالف استعمال نہیں ہونی چاہیے، کالعدم ٹی ٹی پی سمیت تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے، نئی افغان حکومت کے ساتھ بھی معاملہ اٹھایا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved