کیا واقعی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے کیسز کی پیروی نہیں کی جائے گی، ایف آئی اے کا ردعمل سامنے آ گیا

12  مئی‬‮  2022

وفاقی تحقیقاتی ادارے  (ایف آئی اے) نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف کیس واپس نہیں لئے  گئے۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ  میڈیا پر یہ جھوٹی خبر چل رہی ہے کہ ایف آئی اے نے لاہور میں ایک مخصوص سیاسی جماعت کے قائدین کے خلاف کیسز  کی پیروی روکتے ہوئے کیسز واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیان کے مطابق  ایف آئی اے یہ جھوٹی خبریں پھیلانے والے افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرسکتا ہے۔

ایف آئی کا کہنا ہے کہ کیس کے پراسیکیوٹر نے عدالت میں 11 اپریل کو کیس میں پراسیکیوٹر  کی تبدیلی کی درخواست دی تھی، اس کا یہ مطلب ہرگز  نہیں ہے کہ کیس واپس لے لیا گیا ہے۔  یہ وہ وقت تھا جب شہباز شریف نے بطور وزیر اعظم حلف نہیں اٹھایا تھا اور اس وقت ڈی جی ایف آئی اے ثناء اللہ عباسی تھے، رائے طاہر کو 22 اپریل کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا اور یہ معاملہ ان کے ڈی جی بننے سے پہلے کا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پراسیکیوٹر کی تبدیلی ایک معمول کا معاملہ ہے، گزشتہ حکومت کے دوران بھی اسی کیس میں کئی پراسیکیوٹرز تبدیل ہوئے تھے، اس کے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

یادرہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ایف آئی اے نے  وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی پیروی  کرنے سے انکار کردیا ہے اور ایف آئی اے اس کیس سے دستبردار ہوگیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved