پی ٹی آئی کا اٹک جلسہ، عمران خان نے نوجوانوں سےکیا مد د مانگی لی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کن وقت ہے، بہت بڑا فیصلہ ہونے جا رہا ہے، یہ وقت ہماری حقیقی آزادی کی جنگ کا ہے، اللہ کی عبادت کرتے ہیں اسی سے مدد مانگتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم کسی ملک کی غلامی قبول نہیں کرتے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ میرے ساتھ اس جنگ میں شرکت کریں، خواتین سے بھی کہہ رہا ہوں اس جنگ میں شرکت کرنی ہے, فیصلہ ہو جائے گا کہ ہم آزاد ملک بن کر رہیں گے یا امریکیوں کی غلامی کریں گے، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ سیاست نہیں جہاد ہے، جب تک زندہ ہوں ان چوروں اور ڈاکوؤں کو کبھی قبول نہیں کروں گا۔
عمران خان نے کہا کہ بتانا چاہتا ہوں ہم نے کیوں آزادی کی جنگ لڑنی ہے، میری والدہ نے مجھے احساس دلایا کہ میں آزاد ملک میں پیدا ہوا ہوں، ہمیں انگریزوں کی جنگیں لڑنا پڑیں، ہندوستان سے لاکھوں لوگ پہلی جنگ عظیم میں قربان ہوئے، مشرف کو امریکہ سے حکم آیا جنگ میں شامل نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے، بدقسمتی سے ہمارے اُس وقت کے سربراہ نے گٹھنے ٹیک دیئے، وہ سربراہ ہمیں امریکہ کی جنگ میں لے گیا، امریکہ کی جنگ میں ہمارے 80 ہزار پاکستانی قربان ہوئے، اس جنگ پر اربوں ڈالر خرچ کئے گئے۔