کراچی کے صنعتی ایریا میں گیس بحران، برآمدی آرڈرز کی تکمیل خطرے میں پڑ گئی

12  مئی‬‮  2022

 شہر قائد کے صنعتی ایریا سائٹ میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا ہے جس کی وجہ سے پیداواریاں سرگرمیاں بری طرح سے متاثر ہو رہی ہیں۔

نے اس ضمن میں صدر سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹریزعبدالرشید کے حوالے سے بتایا ہہے کہ صنعتی ایریا سائٹ میں ستمبر سے اب تک صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند ہے۔

انہوں نے ہم نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گیس بحال نہ ہونے سے پیداواری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں اور گیس نہ ہونے کے باعث برآمدی آرڈرز کی تکمیل خطرے میں پڑ گئی ہے۔

عبدالرشید نے وزیراعظم شہباز شریف اوروزیرمملکت پیٹرولیم ڈویژن سے صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گیس پریشر مسلسل صفررہنے سے پیداواری سرگرمیوں میں شدید رکاوٹیں ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق صدر سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹریز نے کہا کہ اس وقت متعدد صنعتی یونٹس بند پڑے ہیں جب کہ ایس ایس جی سی سے رابطہ کرنے کے باوجود کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved