ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سیاسی قیادت سے ملاقاتوں کی وجہ بتا دی ہے۔
نجی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فوجی قیادت سیاستدانوں کو کبھی بھی ملاقات کیلئے نہیں بلاتی، جب کسی سیاستدان کی طرف سے بارہا درخواست کی جاتی ہے تو ملنا پڑتا ہے۔
انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ آرمی چیف کبھی کسی سے ملنے نہیں گئے، اگر سیاستدان ان سے ملنا چاہتے ہیں تو پھر آرمی چیف کو ملنا پڑتا ہے، اس کی ساری ذمہ داری سیاستدانوں پر ہے۔
یاد رہے کہ سابق دور حکومت میں نوازشریف و مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی خبریں سامنے آئی تھیں، جس کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا ملاقات میں لیگی ترجمان نے شریف فیملی کے کیسز کے متعلق بات کی، جس پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کیسز کو عدالتیں دیکھ رہی ہیں، وہیں سے ریلیف مل سکتا ہے۔