عراق کے اعلیٰ حکام اور ارکان پارلیمنٹ نے لبنانی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق عراق نے اعلیٰ حکام اور ارکان پارلیمنٹ کو لبنانی یونیورسٹی کی جعلی ڈگریوں کی فروخت کے معاملے پر بیروت میں موجود اپنے کلچرل اتاشی کو تحقیقات کے لیے طلب کرلیا ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اس معاملے میں لبنان کی تین نجی یونیورسٹیوں کا نام سامنے آیا ہے جس کے بعد لبنانی حکام نے بھی اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جس میں یہ کہا جارہا ہےکہ جن افراد کو جعلی ڈگریاں فروخت کی گئیں انہوں نے خود کو آن لائن کورسز کے لیے انرولڈ کرایا تھا۔
جعلی ڈگریاں لینے والے افراد میں متعدد ارکان پارلیمنٹ اور اعلیٰ عہدیداران شامل ہیں جنہوں نے بھاری رقم کے عوض ماسٹرز، ڈاکٹریٹ اور مخصوص دینی مضامین میں ڈگریاں خریدیں۔رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ فروخت کی گئی جعلی ڈگریوں کی تعداد سیکڑوں میں ہے جس میں ماسٹرز کی ڈگری کے لیے 5 ہزار ڈالر اور پی ایچ ڈی کی ڈگری کے لیے 10 ہزار ڈالر کی رقم ادا کی گئی۔عراق کی ہائر ایجوکیشن منسٹری کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر کلچرل اتاشی کو بغداد طلب کیا گیا ہے۔
لبنانی میڈیا کا بتانا ہےکہ اس اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد لبنان کی ایک یونیورسٹی نے اپنے صدر اور چار شعبہ جات کے سربراہوں کو برطرف کردیا ہے۔
عراق کے ارکان پارلیمنٹ کا لبنانی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں لینے کا انکشاف
19
نومبر 2021