سیلفی لینے کی کوشش میں سیاح 160 فٹ کی بلندی سے گر گیا

12  مئی‬‮  2022

انڈونیشیا میں  پل پر سیلفی لینے کی کوشش میں ایک سیاح 160 فٹ سے زائد کی بلندی سے گر گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں چھٹیاں منانے کیلئے آنے والا 35 سالہ کینیڈین سیاح سیلفی لینے کی کوشش کے دوران پل سے  گر کر شدید زخمی ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص کو متعدد چوٹیں آئیں اور وہ اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہے ، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سیاح پاؤں پھسلنے کی وجہ سے پل سے گرا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہم نے فوری طور پر اپنی ٹیم کو وہاں روانہ کیا اور  متاثرہ شخص کی تلاش  شروع کردی تاہم دو گھنٹے بعد زخمی شخص کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved