شہر قائد کے گنجان آباد علاقے صدر میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 12 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر کے مصروف ترین علاقے صدر کے مصروف ترین مقام کے قریب زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں پانچ گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں ۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ صدر دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کے جسم پر بال بیئرنگ کے زخم ملے ہیں، جس سے اخذ ہوتا ہے کہ یہ بم دھماکہ تھا جس میں بال بیئرنگزبھی استعمال کئے گئے۔
دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے سے اطراف میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
جائے وقوعہ کو سیل کر کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو شواہد کے لیے طلب کرلیا گیا ہے، جس کے بعد دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جائے گا۔