الیکشن کمیشن الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے استعمال سے انکار نہیں کر سکتا، فروغ نسیم

19  ‬‮نومبر‬‮  2021

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ای وی ایم سے الیکشن کرانے سے انکار نہیں کرسکتا، الیکشن کمیشن آئین اورقانون کا پابند ہے۔

وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف ڈاکٹر بیرسٹر فروغ نسیم اور ملیکہ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں مفاد عامہ کےبل منظور ہوئے،اب الیکشن کمیشن ای وی ایم سے الیکشن کرانے سے انکار نہیں کرسکتا، الیکشن کمیشن آئین اورقانون کا پابند ہے۔

ای وی ایم پرانے طریقہ کار سے بہتر ہے، کسی نے کہا کوئی ای وی ایم کا ڈبہ اٹھا لے تو ڈبے تو پہلے بھی اٹھائے جاتے تھے، ہماری دانست میں ای وی ایم زیادہ بہتر ہے۔

فروغ نسیم نے کہا کہ قانون پاس کروانے کیلئےلمبی چوڑی بحث ہوئی کہاگیاانتخابی اصلاحات عدالت میں چیلنج کریں گے ، آپ نے پڑھنے دیکھنےکی بھی زحمت نہیں کی، اپوزیشن نےکہہ دیاکہ اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کوبیچ دیاگیا، اسٹیٹ بینک کے حوالے سے پروپیگنڈاکیا جارہاہےکہ آئی ایم ایف کےتابع کردیا ، آپ لوگوں کو پاکستان کی حساسیت کا علم نہیں تو پارلیمانی ممبرکیسے بن گئے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال لازم ہے.

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved