عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ، امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں 1.06فیصد اضافہ ،امریکی خام تیل 107.3ڈالر فی بیرل ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی اور برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو اہے ، برطانوی خام تیل کی قیمت میں 1.24فیصد اضافہ ہو اہے جبکہ امریکی خام تیل میں 1.06فیصد اضافہ ہواہے ۔برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 108.8ڈالر اورامریکی خام تیل کی قیمت 107.3ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔