بلوچستان میں ڈیرہ بگٹی سے 20 کلومیٹر دور واقع سب تحصیل پیرکوہ تین یونین کونسلز پر مشتمل علاقہ ہے جہاں مبینہ طور پر آلودہ پانی کی وجہ سے ہیضے کی وبا پھیل چکی ہے۔
ضلع ڈیرہ بگٹی میں پانی کی قلت کی وجہ سے لوگ جوہڑوں کا گندا اور بدبودار پانی پینے پر مجبورہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے ضلع میں ہیضے کی وبا پھیل گئی ہے۔ حکام کے مطابق بیماری سے اب تک دو افراد ہلاک اور 1500 سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ہیضے کی وبا سے اب تک 4 افراد کا انتقال ہوچکا ہے جب کہ خواتین اور بچوں سمیت ایک ہزار 450 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں، یومیہ 50 کے قریب نئے مریض رپورٹ ہورہے ہیں ۔
ماہرین طب کے مطابق آلودہ اور گندہ پانی پینے سے یہ مرض لاحق ہوتا ہے جب کہ پیرہ کوہ میں پینے کے لیے صاف دستیاب ہی نہیں ، پیر کوہ کے باسی جوہڑوں اور برساتی نالوں میں موجود گندہ اور آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔