سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پولیس کی اسپیشل برانچ کا خط موصول

13  مئی‬‮  2022

 پنجاب پولیس سپیشل برانچ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پروٹوکول کی گاڑیاں واپس کرنے کی درخواست کردی۔

لاہور پولیس کی سپیشل برانچ کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو خط بھیجا گیا ہے جس میں ان سے پروٹوکول کے لیے بھیجی جانے والی 2 گاڑیاں واپس کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ گاڑیاں چیف منسٹر آفس کو وزیر اعلیٰ کے پروٹوکول کیلئے دی گئی تھیں، محکمے کو گاڑیوں کی کمی کا سامنا ہے لہذا سرکاری امور کی انجام دہی کیلئے ضروری ہے کہ گاڑیاں فوری واپس بھجوا دی جائیں۔ذرائع کے مطابق دونوں گاڑیوں میں سے ایک بلٹ پروف گاڑی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved