پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے لندن مین منعقد اجلاس کے دوران عوام کے لئے معاشی پیکج سمیت الیکشن سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا
وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں لندن جانے والے وفد کے قیام میں مزید ایک دن کی توسیع کر دی گئی ہے ۔ شہبازشریف کی قیادت میں لندن آنے والے وفد کی آج بھی پارٹی قائد نوازشریف سے ملاقات ملکی معاملات پر مشاورت ہو گی ، گزشتہ روز بھی وفد کی نوازشریف سے ملاقات تقریبا تین گھنٹے تک جاری رہی تھی ۔ن لیگ کے 2 دن کے اجلاس کے دوران معاشی پیکج اور الیکشن سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ۔
خیال رہے کہ ن لیگ کا نواز وفد روں سال بجٹ کے بعد فوری طور پر انتخابات پر زور دے رہا ہے جبکہ شہباز شریف کا وفد اصلاحات کے بعد الیکشن کرانے پر بضد ہے۔اسکے علاوہ نواز شریف نے اسحاق ڈار کو فوری وطن واپسی سے روک دیا ہے۔