متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ زید النہیان 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ، عرب نیوز کے مطابق شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر یو اے ای حکومت نے 40 روز سوگ کا اعلان کیا ہے ۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر ایجنسی ڈبلیو اے ایم نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال کی تصدیق کی ، وزارت برائے صدارتی امور کے مطابق ملک بھر میں 40 روز تک سرکاری سطح پر سوگ منایا جائے گا اور پرچم سرنگوں رکھا جائے گا ۔
وزارت برائے صدارتی امور کے مطابق سوگ کے ایام کے دوران وزارتوں، محکموں، وفاقی ، مقامی اداروں اور نجی شعبے میں بھی تین دن تک کام معطل رہے گا۔
خیال رہے کہ شیخ زید النہیان 1948 میں پیدا ہوئے تھے ، وہ 3 نومبر 2004 سے صدارت کے منصب پر فائز تھے ۔