افغان دارالحکومت کابل کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، 3 افراد زخمی

13  مئی‬‮  2022

افغانستان کے دارالحکومت کابل کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کابل میں پولیس کے ضلع (پی ڈی) 5 کی ایوب صابر مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کابل پولیس کے ترجمان خالد زادران کے مطابق دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول کی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved