ایلون مسک نے ٹوئٹر کی خریداری عارضی طور پرکیوں روک دی؟

13  مئی‬‮  2022

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹر انکارپوریشن کی خریداری کے منصوبے پر عملدرآمد کو عارضی طور پر روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایلون مسک نے 44 ارب ڈالرز میں ٹوئٹر انکارپوریشن خریدنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب انہوں نے اس فیصلے کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیسلا کے سربراہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس تعطل کی وجہ جعلی اکاؤنٹس کے حوالے سے جاری ہونے والی رپورٹ بتائی ہے۔

اس وقت ٹوئٹر کے صارفین کی تعداد تقریباً 22 کروڑ 90 لاکھ ہے اور کمپنی کی جانب سے مئی کے آغاز میں تخمینہ لگایا گیا تھا کے اس کے 5 فیصد سے کم اکاؤنٹس جعلی یا اسپام ہیں۔

ایلون مسک نے کچھ عرصے قبل کہا تھا کہ ٹوئٹر سے اسپام بوٹس کو ہٹانا ان کی ترجیح میں شامل ہے اور اب انہوں نے کہا کہ اس بات کی تصدیق ہونی چاہیے کہ واقعی ٹوئٹر میں جعلی اور اسپام اکاؤنٹس کی تعداد مجموعی تعداد سے 5 فیصد کم ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved