عمران خان کے مردان جلسےپر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

13  مئی‬‮  2022

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک کی موجودہ معاشی صورت حال سب عمران خان کا کیا دھرا ہے۔
ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا لوگوں کو بےوقوف مت سمجھو، کہتی ہیں چار سال کی بدترین کارکردگی کا حساب دو۔ پاکستان اور اسکی معیشت کو اس حال کو پہنچانے کے ذمہ دار تم ہو۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ سوال تم سے ہی پوچھا جائے گا اور تمھیں جواب دینا پڑے گا۔
علاوہ ازیں عمران خان کی ایک ٹوئٹ کے جواب میں مریم نے لکھا کہ ’سب تمھارا کیا دھرا ہے، لوگوں کو بے وقوف مت سمجھو، 4 سال کی بدترین کارکردگی کا حساب دو، پاکستان اور اس کی معیشت کو اس حال میں پہنچانے کے ذمہ دار تم ہو، سوال تم سے ہی پوچھا جائے گا اور تمھیں جواب دینا پڑے گا۔‘
قبل ازیں عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح 193 پر ہے (8مارچ کو178 تھا)، شرح سود 1998کے بعد 15% کی بلندترین سطح پر ہے، اسٹاک مارکیٹ 3000 پوائنٹس یا6.4% تک گرچکی ہے، اسٹاک مارکیٹ 604 ارب روپےکی کیپیٹلائزیشن گنوا چکی ہے اور مہنگائی جنوری 2020 کے بعد سے 13.4% کی بلند ترین سطح پرہے۔ یہ سب امپورٹڈحکومت پرتاریخ کےکم ترین اعتماد کی علامتیں ہیں۔‘

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved