قانون واضح ہے 2023ء کا الیکشن ای وی ایم کے ذریعے ہو گا، شبلی فراز

19  ‬‮نومبر‬‮  2021

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کیلئے 150 ارب کی باتیں درست نہیں، تقریباً 45 ارب روپے کے قریب خرچہ ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ای وی ایم سے الیکشن کرانے سے انکار نہیں کرسکتا، الیکشن کمیشن آئین اورقانون کا پابند ہے۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی مرضی ہے کونسی مشین استعمال کرتے ہیں، ضمنی الیکشن میں بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ قانون واضح ہے2023کا الیکشن ای وی ایم کے ذریعے ہوگا۔ قانون بن گیا ہے اب عملدرآمد کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے،:یہ کام تو2017ء سے ہی شروع ہو جانا چاہیے تھا، یہ کہنا وقت کم ہے ایسی کوئی بات نہیں، الیکشن کمیشن کو اب پراسس کو شروع کرنا ہو گا، الیکشن کمیشن نے جوپیرا میٹرزدیئے اسی کے مطابق مشین بنائی۔انہوں نے کہا کہ جب مشین بنائی تو 4 ہزارکے قریب ووٹرز کو ٹیسٹ کیا گیا، ای وی ایم کے لیے 150 ارب کی باتیں صحیح نہیں ہیں، تقریباً 45 ارب روپے کے قریب خرچہ ہو گا۔ ہمیں 6 لاکھ پرنٹرزچاہیے ہوں گے، پچھلے الیکشن میں ساڑھے27ارب خرچ ہوا تھا، ہم نے اپنا کام کردیا ہے الیکشن کمیشن جانے اوران کا کام جانے۔
خیال رہے حکومت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور کلبھوشن سے متعلق بلز سمیت 33 بلز منظور کرانے میں کامیاب رہی جبکہ اپوزیشن نے اس دوران خوب شور مچایا اور واک آؤٹ بھی کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved